میڈرڈ۔ اسپین کے وفاقی وزیرصحت سلوادور اییا نے سخت لاک ڈاون کے امکان کی نفی کرتے ہوئے کہا حکومت پراعتماد ہے کہ وہ لاک ڈاون لگائے بغیر وائرس کی تیسری لہر پر قابو پا لے گی۔ حالات کے مطابق صوبوں کی جانب سے مکمل لاک ڈاون کے لئے کی گئی درخواستوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا لیکن تاحال اس کا امکان موجود نہیں ہے۔
اندولوسیا، مرسیا،کاستیا لیون، استوریہ کی جانب سے مرکزی حکومت کو مکمل لاک ڈاون کے لئے درخواست دی تھی۔ صوبوں کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھاکہ کورونا وائرس کیسز کیں اضافہ ہوتاجارہا ہے مرکزی حکومت لاک ڈاون لگانے کی اجازت دے۔وزیرصحت نے تسلیم کیا کہ وباء کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کا دباو بڑھتا جارہاہے۔تاہم موجودہ اقدامات کے ذریعے وائرس کے پھیلاو پر قابو پایاجائے گا۔
انھوں نے کہاکہ ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے دنیا میں اسپین کا نمبر نواں جبکہ یورپی ممالک میں پہلے نمبر پر ہے۔ انھوں نے کہاکہ گرمیوں تک اسپین کی 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔
Comments are closed.