سپین کی حکومت کی جانب سے کورونا وباء کے دوران کم آمدن والوں کی مدد کیلئے متعارف کرائی گئی اسکیم کیلئے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
سپین میں سماجی تحفظ کے ادارے نے کم آمدن والے شہریوں کی مدد کے لئے اسکیم میں درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں 31 دسمبر 2020 تک توسیع کر دی ہے، اس سے قبل درخواستیں جمع کروانے والوں کو جولائی 2020 سے امدادی رقم دی جائے گی۔
وفاقی وزیرنے کہاہے کہ وہ امداد سے کسی کو بھی محروم نہیں کرناچاہتے۔ اگر کسی درخواست کا نتیجہ تاخیر سے آئے تو اس کو مکمل سبسڈی دی جائے گی۔اگست میں سوشل سیکیورٹی کو موصول ہونے والی 7 لاکھ 50 ہزار درخواستوں میں سے اس نے صرف 20 فیصد پر عملدرآمد شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی کے ذریعہ تسلیم شدہ دفاتر میں اہلکاروں کی کمی اس طریقہ کار کی پیچیدگی اور دستاویزات میں غلطیوں کی وجہ سے اس کی رفتار کم ہے۔ رواں ماہ کے آ خر تک یہ تعداد ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
Comments are closed.