سپین میں 26 جون سے شہریوں کو متعدد جگہوں پر ماسک کے استعمال سے چھٹکارا مل گیا
غفور احمد قریشی بارسلونا
سپین میں 26 جون سے ماسک کے لئے نئے قوانین لاگو ہو جائیں گے۔جس کے بعد متعدد جگہوں پر ماسک کے استعمال سے چھٹکارا مل جائے گا۔اس حوالے سے ہسپانوی حکومت کی جانب سے قواعدوضوابط جاری کر دئیے گئے ہیں۔
اگر آپ گھر سے باہر کھلی جگہ پر ہیں اگر فاصلہ دوسروں سے 1.5 میٹر سے زیادہ ہے تو ماسک کا استعمال لازمی نہیں۔ میوزک پروگرام جہاں پر فاصلہ برقرار رکھنا ممکن نہیں آپ کو ماسک لگانا ہوگا،ٹیکسی اور بس میں سفر کرتے ہوئےماسک کا استعمال لازمی ہے اپنی گاڑی سرکرتے ماسک کا استعمال ضروری نہیں۔
ریسٹورنٹ کے باہر کھلی جگہ تراسہ میں ماسک کا استعمال لازمی نہیں تاہم اندرونی حصہ میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔اگر آپ کسی سپر مارکیٹ، بنک یا آفس میں جا رہے ہیں تو ماسک لگانا لازمی ہوگا۔ ہجوم کے درمیان ماسک لگانا ضروری ہوگا۔ اگر دوسروں سے فاصلہ ممکن نہیں ماسک کا استعمال لازمی ہوگا۔تیراکی کرتے ہوئے یا سمندر میں نہاتے ہوئے ماسک کا استعمال ضروری نہیں۔
Comments are closed.