سپین حکومت کا 19 اپریل سے ماسک کااستعمال ختم کرنے کا فیصلہ

ہسپانوی میڈیا کے مطابق وزیر صحت کیرولینا ڈاریس کے مطابق حکومت 19 اپریل سے اندرونی جگہوں پر ماسک کا استعمال ختم کرنے کی منظوری دے گی۔ تاہم محکمہ صحت کے عہدیداروں کی ہدایات کی روشنی میں پبلک ٹرانسپورٹ، ہسپتالوں، نرسنگ ہومز، میں ماسک کا استعمال جاری رہے گا۔

سپین کے متعدد صوبوں بشمول کاتالونیا،مادرید کی جانب سے مرکزی حکومت سے ماسک کے خاتمے کا مطالبہ گزشتہ کئی ہفتوں سے کیاجارہاتھا۔کیونکہ ملک ویکسینیشن کسی حد تک مکمل ہوچکی ہے۔

فرانس، برطانیہ ناروے جیسے کئی ممالک اس پابندی کو پہلے ہی ختم کرچکے ہیں۔

Comments are closed.