سپین نے پرتگال کے ساتھ سرحدوں کی بندش میں 17 اپریل تک توسیع کردی

بارسلونا۔سپین نے ایسٹر چھٹیوں کے موقع پر غیر ضروری نقل و حرکت کو روکنے اور کورونا وائرس کے باعث سرحدوں کی بندش میں توسیع کردی ہے۔ سپین نے پرتگال کے ساتھ زمینی سرحد کو غیر ضروری نقل وحرکت کت لئے17 اپریل تک بند کردیاہے۔

ان پابندیوں کا اطلاق دونوں ممالک میں وبائی امراض کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے،اس کے علاوہ سپین نے 30 اپریل تک شینگن ممالک اوریورپی یونین میں غیر ضروری سفر کی پابندی میں توسیع کردی ہے۔ سپین اور پرتگال کے درمیان سرحد30 جنوری سے بند ہے 6 اپریل پہلے سے عائد پابندی کا آخری دن تھا۔

وہ شہری جو سرحد پار جانے کی کوشش کریں گے ان کو دستاویزات کے ذریعے سفر کرنے کی وجہ کو ثابت کرناہوگا۔پرتگال سے آنے والے افراد کو بھی سپین کا رہائشی اجازت نامہ دکھانا ہوگا

Comments are closed.