ہسپانوی حکومتی عہدیداران کےمطابق حکومت نے غیر یورپی ممالک کے لئے عائد سفری پابندیوں کی مدت نومبر کے آخر تک بڑھانے کا فیصلہ کیاہے۔ سفری پابندیوں کے حوالے سے لائحہ عمل کا یکم دسمبر کو دوبارہ جائزہ لیاجائے گا۔
سپین کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جنھوں نے کورونا ویکسین سرٹیفیکیٹ رکھنے والے مسافروں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے رکھی ہے۔ لیکن ایسے مسافروں سپین کے سفر کےلئے مناسب وجہ بھی بتانی ہوگی۔ سپین آنے والے مسافروں کو ہیلتھ فارم پر کر کے کیو آر کوڈ یا پرنٹ کر کے پاس رکھنا ہوتاہے۔
آسٹریلیا، ارجنٹائن، بحرین، کینیڈا، چین، چلی، کولمبیا، اردن، کویت، نمیبیا، نیوزی لینڈ، پیرو، قطر، روانڈا، سعودی عرب، سنگاپور، جنوبی کوریا، یوکرین، متحدہ عرب امارات، یوراگوئے، تائیوان، اور مکاؤ اور ہانگ کانگ کے شہری سپین آ سکتے ہیں جبکہ سپین کی ہائی رسک لسٹ میں شامل یورپی یونین کے کچھ ممالک میں جرمنی، آسٹریا، یونان، سویڈن، فرانس اور اٹلی شامل ہیں۔
Comments are closed.