سپین کو ایرتے ادائیگیوں کیلئے یورپی یونین سے 4 ارب یورو کی نئی قسط مل گئی

یورپی کمیشن کی جانب سے سپین کو امدادی اسکیم ایرتے اور چھوٹے کاروباری حضرات کے لئے قرضوں کی ادائیگی کے لئے 4 ہزار 60 ملین یورو کی خطیر رقم ادا کردی ہے۔یورپی کمیشن کی جانب سے سپین کو پانچویں بار ادائیگی کی گئی ہے اس سے قبل سپین کو 18000 یورو مالی امداد کی ادائیگیوں کو ممکن بنانے کے لئے ادا کئے جاچکے ہیں۔

کمیشن کو جانب سے 6 ممالک کو قرضوں کی مد میں ادائیگیاں کی گئی ہیں۔ آئرلینڈ 2450 ملین، بیلجیم 2200ملین، اٹلی 1870ملین، پولینڈ 1400ملین، چیک ریپلک کو 1000 ملین یورو ادا کئے گیے ہیں۔ سب سے زیادہ رقم سپین کو اداکی گئی ہے۔

یورپی کمیشن کی جانب سے ممبر ممالک کو 75ہزار500 ملین یورو اداکئے جاچکےہیں۔ کمیشن کی جانب سے یہ رقم بے روزگار افراد کی مالی امداد کی مد میں ادا کی گئی ہے۔

Comments are closed.