سپین ، دس سالوں کے دوران مکانوں کے کرایوں میں ریکارڈ اضافہ

حالیہ برسوں میں سپین میں مکانوں کے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ پراپرٹی ویب سائٹ فوٹو کاسا کے اعدادوشمار کے مطابق صرف گزشتہ دس سالوں میں کرایوں میں اوسطا دو گنا اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔متعدد جگہوں پر قیمتوں میں 100 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیایے۔

مکانوں کے کرایوں کی قیمت اپریل 2014 میں 6.91یورومربع میٹر سے بڑھ کر اپریل 2024 میں 12.30یوروپر مربع میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2014 میں 80 میٹر مکان کا کرایہ 553 یورو ماہانہ تھا جوکہ اب سال 2024 میں 984 یورو تک پہنچ گیایے۔اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ سپین میں گزشتہ 10 سال کے دوران کرایوں میں 78 فیصد 5 سالوں میں 24 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیاہے

پراپرٹی پورٹل آئیڈیلسٹس کے اعدادوشمار کے مطابق سپین میں کرایہ کے حوالے سے سب سے مہنگا علاقہ بارسلونا میں سانت جرواسی ہے۔ جس کے بعد مادرید میں سالامانکا، اور بارسلونا ساحلی محلے بارسلونیتا ہے۔ یہاں اپارٹمنٹس کی اوسطا قیمت 26.7یورو مربع میٹر ہے۔

Comments are closed.