فرانس سے سپین آنے والوں کیلئے نیگیٹوو کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار

حکومت سپین نے منگل سے فرانس سے آنے والوں کے لئے نیگٹیو کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیاہے۔فیصلے کا اطلاق ہوائی، سمندری اور سڑک لے ذریعے سفر کرنے والوں پر یکساں ہوگا۔فیصلے کا اطلاق سرکاری گزٹ میں شائع ہونے کے بعد ہوگا۔

پی سی آر ٹیسٹ 72 گھنٹے سے زیادہ پرانا نہیں ہونا چاہیے۔ 6 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کے لئے پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا۔سرحدی علاقے میں مقیم ایسے افراد جو سرحد کے 30 کلومیٹر کے اندر کام کے لئے آتے ہیں ان پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہوگا۔

پابندیوں میں نرمی کے بعد فرانسیسی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد نے اسپین کا رخ کیاہے۔کیونکہ فرانس میں سخت پابندیاں عائد ہیں اس وقت بھی نوجوان فرانسیسی سیاح میڈرڈ میں موجود ہیں کیونکہ میڈرڈ نے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی ہے۔ تاہم ہسپانوی شہریوں پر اندرون ملک سفری پابندیاں تاحال برقرار ہیں۔

Comments are closed.