سپین کا جون تک ویکسین پاسپورٹ سسٹم تیار کرنے کا فیصلہ

ہسپانوی وزیرسیاحت رئیس ماروٹو نے محکمہ سیاحت کے عہدیداران اور یونین ممبران سے ملاقات کے بعد کہاہے کہ حکومت جون تک ویکسین پاسپورٹ کا سسٹم تیار کرنے کے منصوبے پر کام کررہی ہے۔قومی امکان ہے جون تک منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔تاہم پی سی آرٹیسٹ کے ساتھ بھی سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔صوبوں کی جانب سے منصوبے خو خوش آئند قرار دیاگیاہے رئیس ماروٹوکے مطابق حکومت ملک بھر میں یکساں منصوبہ رائج کرنے کی خواں ہاں ہے۔ویکسین پاسپورٹ کیوآر کوڈ کے ذریعے کام کرنے جس سے دشواری امکان پیدا نہیں ہوگا

ویکسین پاسپورٹ کے ساتھ ملک بھر میں30 سے 40 فیصد آبادی کو کوروناویکسین لگنا انتہائی اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے گرمیاں ختم ہونے تک 70 فیصد ہسپانوی شہریوں کو ویکسین لگا دی جائے۔سپلائی میں تاخیر کے باعث منصوبہ وقت پر مکمل ہونے میں دشواری کا امکان بھی موجود ہے۔

اسپین 30 مارچ سے برطانوی شہریوں کے لئے سفری پابندی ختم کردے گا۔ اگر یورپ کے اندر سفر کے حوالے سے معاملات حل نہ ہوئے تو اسپین یورپ سے باہر ممالک کے ساتھ معاہدوں پر غور کرےگا۔ایک اندازے کے مطابق صرف بائلیرک جزیرے پر 8 ہزار سے زائد سیاح چھٹیاں منارہے ہیں۔

Comments are closed.