سپین کا غیر یورپی ممالک کے ہنرمندافراد کے لئے ڈیجیٹل نومڈ ویزہ سکیم متعارف کروانے کا فیصلہ

سپین حکومت نے متعدد یورپی ممالک کی طرح غیر یورپی ممالک کے ہنرمند افراد کے لئے ڈیجیٹل نومیڈ ویزا متعارف کروانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس اسکیم کے تحت یورپی یونین کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو سال یا چھ مہینے کے لئے ویزا جاری کی جائے گی۔بریگزٹ کے بعد برطانوی شہری بھی اس اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔وزارت اقتصادیات کے مطابق اس اسکیم کے تحت ہنرمند افراد کو راغب کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سکیم کو منظوری کے لئے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا

اسپین کے علاوہ دیگریورپی ممالک پہلے ہی ڈیجیٹل نومڈ ویزے جاری کررہے ہیں۔ جن کے تحت ٹیکنالوجی، فنانس، مارکیٹنگ کے شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو ویزے جاری کررہے ہیں۔ گزشتہ مہینے رومانیہ نے بھی ایسی ہی سکیم متعارف کروائی ہے۔اسپین اور رومانیہ کے علاوہ دیگر یورپی ممالک کروشیا، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، آئس لینڈ، جرمنی نے بھی ایسی اسکیمیں متعارف کروا رکھی ہیں۔

یورپی یونین کے ممالک کے علاوہ علاوہ کوسٹا ریکا، دبئی، جارجیا، برمودا، اینٹیگوا، بارباڈوس، کیمن آئی لینڈ، میکسیکو، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں بھی مقبول ہے۔

Comments are closed.