میڈرڈ: سپین میں کورونا وباء کے باعث بے روزگار ہونے والے افراد کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ ہسپانوی حکومت ملازمتوں سے نکالے جانے والے افراد کو ماہانہ بنیادوں پر امداد فراہم کرے گی۔
سپین کی وزرات محنت، مزدور یونین اور تاجر تنظیمیں ایسے منصوبے پر کام کررہی ہیں جس کابراہ راست فائدہ 5 لاکھ 55 ہزار بے روزگار افراد کو ہوگا۔ ایسے تمام افراد جن کی ملازمت 14مارچ سے شروع ہونے والے لاک ڈاون کے باعث ختم ہوا انہیں ہر ماہ 450 یورو ملیں گے۔
منصوبے کے مطابق درخواست دہندہ کو کسی بھی قسم کی تصدیق کی ضرورت نہیں ہو حکومتی امداد لینے کے خواہش مند افراد کو ان کی اہلیت کی صورت میں اس کو فائدہ ملے گا۔ منصوبے پر سہ ماہی 710 ملین یورو خرچ کیے جائیں گے۔
سپین حکومت کے اس منصوبے کا مقصد بے روزگار افراد اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے عمل کو تیز کرناہے۔ ایسے بہت سے افراد جو کوتوناوائرس کے باعث آمدنی کے ذرائع کھوچکے ہیں ان کو فائدہ پہنچانے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔
اس سے قبل ایرتے اسکیم کے ذریعے ادائیگیوں کو ستمبر تک بڑھایاگیاتھا۔ایرتے سے 34 لاکھ ورکرز کو فائدہ ہوا جن کو اپریل اورجولائی میں ادائیگیاں90 لاکھ یوروز کی خطیر رقم سے کی گئی، صرف مئی میں ورکرز کو ادائیگیوں کے لئے 33 لاکھ یوروز کی رقم خرچ کی گئی۔
Comments are closed.