سپین نے زرعی شعبے کے لئے 16 ہزار سے زائد ورکر بھرتی کرنے کا اعلان کیاہے ہے۔ وزارت مائیگریشن کی رپورٹ کے مطابق سپین کے ہمسایہ ملک مراکش سے 16 ہزار ورکرز زرعی شعبے کی مدد کے لئے بھرتی کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں مراکش اور سپین کی متعلقہ وزارتوں کے مابین معاہدہ طے پاگیاہے۔
سال 2022-23 کا سب سے بڑا دستہ 15350افراد پر مشتمل ہوگا جو کہ خصوص طور پر سٹرابری کی فصل کی کٹائی کے لئے مدد کریں گے۔ابتدائی طور پر ماضی کی نسبت 5ہزار زائد ورکرز آئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق البائیست اور سیگویا کے علاقوں میں کام کے لئے 1 ہزار ورکرز آئیں گے۔
Comments are closed.