سپین میں وزیراعظم کا الیکشن، آزادی پسندوں کے حمایت کے بدلے بڑے مطالبے

سپین کے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے گٹھ جوڑ کا سلسلہ جاری ہے، اس حوالے سے سوشلسٹ اور آزادی پسند جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔

کانگریس میں ایسکیرا کی ممبر ٹریسا جورڈا نے ریڈیو انٹرویو میں کہا ہے ایمنسٹی اسکیم ریڈ لائن ہے۔ جس کے بغیر وزیراعظم کے امیدوارپیدرو سانچز کو ووٹ نہیں دیں گے۔ ووٹ دینے کے لیےآزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کے لیے عام معافی، رودالیس ٹرین نیٹ ورک پر اختیار، اور مالیاتی خسارہ جیسے اہم نکات پر بات چیت جاری ہے۔

کاتالونیا کے صدر پیری آراگونس نے کہاہے کہ مذاکرات پیچیدہ اور طویل ہوسکتے ہیں۔ آزادی پسند جماعتیں اگر مل کر چلیں تو مقاصد کے حصول کی کوششو کے مثبت نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ ایسکیرا اور جنتس نے بادشاہ کی جانب سے حکومتی تشکیل کے پہلے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

Comments are closed.