ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچز نے ریڈیو انٹر ویو میں کہاہے کہ برطانیہ سے آنے والے ایسے افراد جنھوں نے مکمل ویکسین نہیں لگوائی ان کو سپین میں داخلے کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کی ضرورت ہوگی تاہم ایسے افراد جن کو ویکسین لگ چکی ہے ان کو پی سی آر سےاستثناحاصل ہوگا۔انھوں نے کہا گزشتہ دنوں برطانیہ میں وائرس کیسز میں اضافہ سامنے آیاہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جارہاہے۔
نئی پابندیاں آج سرکاری گزٹ میں شائع کردی جائیں گی شائع ہونے کے 72 گھنٹوں کے بعد جمعہ سے نافذالعمل ہوں گی۔ 72 گھنٹے کا وقت سیاحوں اور ٹور آپریٹرز کو سہولت فرایم کرنے کی غرض سے دیاگیاہے۔
ہسپانوی بائلیرک جزیرے 30 جون سے برطانیہ کی گرین فہرست میں شامل ہو جائیں گے جس کے بعد وہاں سے واپس جانے والے برطانوی شہریوں کو 10 روزہ قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ دوسرے شہروں سے واپس جانے والے افراد کو 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔
Comments are closed.