پامپلونا: کورونا وائرس وباء کے باعث دوسری بار بل فائٹنگ مقابلے منسوخ کردئیے گئے ہیں۔ تہوار کی منسوخی کا اعلان مئیر پامپلونا انریکے مایا کی جانب سے کیاگیا۔انھوں نے کہاکہ اس بات کا ان کو بہت زیادہ دکھ ہے لیکن شہریوں کی صحت کےپیش نظر مقابلوں کا اانعقاد ممکن نہیں۔ ابھی شہریوں کو ویکسین بہت کم تعداد میں ہی لگ سکی یے۔
حکام کی جانب سے فروری میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیاگیاتھا کہ رواں سال بھی بل فائٹنگ تہوار منسوخ ہوسکتاہے تہوارمیں دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے خاص کشش پائی جاتی ہے۔تاہم رواں سال موذی وباء کے باعث ایک بار پھر مقابلوں کو ملتوی کردیاگیاہے۔
گزشتہ سال بھی بل فائٹنگ مقابلوں کا انعقاد کورونا وائرس کے باعث نہیں کیاگیاتھا۔سان فیری مین کے نام سے مشہور یہ تہوار 6 سے 14 جولائی کے درمیان پامپلونا میں ہوتاہے۔اسپین کے روایتی بل فائٹنگ مقابلوں میں ہرسال لاکھوں افراد رومال اور لال کپڑا دکھا کر خطرناک کھیل کھیلتے ہیں۔ مقابلوں کے درمیان کئی بار لوگ زخمی اور ہلاک بھی ہوتے ہیں۔
Comments are closed.