بینک آف سپین کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے باعث سپین میں شہری ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لئے زیادہ گھنٹے کام یا دو دو جابز کرنے پر مجبور ہیں۔ مہنگائی میں اضافےکے باعث شہری 32 فیصد شہریوں نے اخراجات میں کمی جبکہ 9 فیصد نے سامان کی خریداری میں کمی کردی ہے۔ اخراجات پورے کرنے کے لئے شہری قرض لینے پر مجبور ہیں۔
متعدد یورپی ممالک کی نسبت سپین میں ستمبر 2022 سے ستمبر 2023 تک ملازمتوں میں 6.8فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔ اگست اور اکتوبر کے مہینوں میں متعدد خاندانوں نے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے زیادہ کام پر انحصار کیا۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان مردوخواتین، کم تعلیم کے حامل افراد نے مہنگائی سے نمٹنے کے لئے ایکسٹرا کام کیا۔
Comments are closed.