سپین، پیدرو سانچز نے اسرائیل کی بین الاقوامی قانون کی پاسداری پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا

سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کی جنگ میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ پیدرو سانچیز نے غزہ میں ہلاکتوں کی بڑی تعداد کو نوٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہم جو فوٹیج دیکھ رہے ہیں اس میں بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مجھے شدید شک ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری نہیں کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہے

 اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن نے ہسپانوی وزیراعظم کے ریمارکس ہر اسرائیل میں سپین کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ہسپانوی سفیر کو گزشتہ ہفتے بھی دفتر خارجہ طلب کیاگیاتھا

Comments are closed.