سپین میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال سیاحت میں 78 فیصد اضافہ

 سال 2020 کی نسبت رواں سال 2021 کے دوران سپین کی سیاحت میں 78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سپین کے ادارہ شماریات کے مطابق جولائی میں 40 لاکھ لوگوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ جرمنی، فرانس، اور برطانیہ کے شہریوں نے سیاحت کے لئے سپین کا سفر کیا۔ فرانس کے 8 لاکھ 74 ہزار ایک سو 89 جرمنی سے 7 لاکھ 7 ہزار 3 سو 31، جبکہ برطانیہ سے 5 لاکھ 55 ہزار 1 سو 83 افراد سپین آئے۔ گزشتہ سال کہ نسبت ہوٹل بکنگ میں بھی اضافہ ریکارڈ کیاگیایے۔

ادارہ شماریات کے مطابق بین الاقوامی سیاحوں نے گزشتہ سالوں کی نسبت 60 فیصد کم رقم خرچ کی۔ جولائی میں 11.5 ملین سیاحوں نے خرچ کئے جبکہ 2019 کے جولائی کے مہینے میم یہ رقم 28.3 ملین تھی۔ملک میں فروری کے مہینے میں سب سے کم 2 لاکھ 84 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی جو کہ جولائی میں 4.4ملین تک پہنچ گئی۔

سیاحوں نے سب سے زیادہ بائی لیرک جزیروں کی جانب سفر کیا۔جن کی تعداد 13 لاکھ 20 ہزار 1 سو 44 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے بعد کاتالونیا 8 لاکھ 14 ہزار، ویلنسیا 6 لاکھ 7 ہزار سیاحوں کی آمد ہوئی۔ امریکی شہریوں نے سب سے زیادہ میڈرڈ کا سفر کیا۔ ماہرین کی جانب سے سال 2020-21کو سیاحت کے لیے بدترین کہاجارہاہے۔ سپین کی 88.1فیصد آبادی کو ویکسین کی سنگل ڈوز جبکہ 78.1فیصد کو مکمل ویکسنیشن کروادی گئی ہے۔ کورون وائرس کی کمی کے باعث سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوا۔

Comments are closed.