ہسپانوی اولمپک کمیٹی (سی او ای) نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ہسپانوی گالف کے کھلاڑی جون ریم کاکورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کےبعد وہ ٹوکیو اولمپک کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ٹوکیو اولپمک مہں حصہ لینے والوں کے لئے تین ٹیسٹ لازمی قرار دئیے گئے تھے۔ ان کے ٹیسٹ نتائج مثبت آئے گالفر نے حال ہی میں برٹش اوپن کے لئے برطانیہ کا دورہ بھی کیاتھا۔
ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے 25 نئے کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ کیے ہیں جن میں سے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔یکم جولائی سے جاپان میں اولپمکس کا حصہ بننے والے اب تک 110 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 13 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بیرون ملک سے جاپان آنے والے 3 میڈیا ورکرز بھی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.