ہسپانوی حکومت نے 29 مارچ کو بجلی، گیس اور ایندھن کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ کیا ہے، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا کہ قیمتوں میں کمی کے لئے کیا طریقہ کاراختیار کیاجائے گا۔وزیر فیلکس بولانوس نے گزشتہ روز کہاتھاکہ کہ حکومت شہریوں کو درپیش مشکلات پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے پوری طرح آگاہ ہیں۔حکومت پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتیں کم کرے گی۔
اے سی این کے مطابق بولانوس نے وضاحت کی کہ وہ سیاسی جماعتوں اور یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔وزیرنے دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ ان اقدامات کے بارے میں بات چیت کا عندیہ دیا۔ منصوبہ 29 مارچ کو ایوان کے سامنے پیش کیا جائے گا۔24 اور 25 مارچ کو یورپی کونسل کااجلاس منعقد جہاں پر گیس اور بجلی کی قیمتوں پرغور کیاجائے گا۔
حالیہ مہینوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت بے پناہ اضافہ ہواہ8 مارچ کو بجلی کی قیمتیں صرف دو دنوں میں 43% بڑھ کر €544.98/MWh کی ریکارڈ سطح پرپہنچ گئیں، جو گزشتہ دن کی سب سے زیادہ بلند ترین سطح ہے۔ رات 8 سے رات 9 بجے تک بجلی سب سے مہنگی تھی، جس کی لاگت €700/MWh تھی۔ کمپنیاں کاروبار توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کو برقرار رکھنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،
Comments are closed.