ہسپانوی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اسپیڈ بوٹس کے ذریعے منشیات سمگلنگ کرنے والے 100 افراد کو گرفتار کرلیاہے۔منشیات کے دھندے میں ملوث گروہ مروکو سےہوتا ہوا سیویا میں دریائے گوداکیویر کے کنارے منشیات ان لوڈ کرتاتھا۔
ہسپانوی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ پولیس نے 5 ٹن سے زائد حشیش 230 کلو گرام میریوانا قبضے میں لے لیاہے۔پولیس نے ایسے وقت کاروائی کی جب 4 انجن والی سپیڈ بوٹ کے ذریعے منشیات سپلائی کی جارہی تھی۔
Desmantelada una red que distribuía grandes cantidades de droga por Europa.
100 detenidos.
Incautado: + 5 Tm #hachís y 230 kg de cogollos de #marihuana.Un grupo botaba las embarcaciones por el río Guadalquivir y otro en camiones desde Dos Hermanas.https://t.co/aT9yGCeZH4 pic.twitter.com/y32AlEwiqe
— Guardia Civil 🇪🇸 (@guardiacivil) April 3, 2021
منشیات فروشوں کا نیٹ ورک بہت وسیع پیمانے پر پھیلا ہواتھا۔سپیڈ بوٹس کے پٹرول ٹنک ہمیشہ بھرے ہوئے اور قابل استعمال ہوتے جبکہ منشیات کی سپین کے دیگر شہروں اور فرانس منتقلی کے لئے پھل فروٹ لے جانے والے ٹرک استعمال کیے جاتے تھے۔
Comments are closed.