سینئر سیاستدان ودال کوادرس کو سپین کے شہر میڈرڈ میں دن دہاڑے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ودال کوادرس کے سر کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔ گولی ہسپانوی سیاستدان کے چہرے پر لگی۔ جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے سرجری کے بعد ودال کوادرس کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے، دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر حملے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی اور نہ ہی حملہ آور کو گرفتار کیا جا سکا ہے
اٹھہتر سالہ ودال کوادرس، اسپین کی قدامت پسند پاپولر پارٹی کے طویل عرصے سے رکن اور کاتالونیا میں اس کے علاقائی رہنما ہونے کے ساتھ ساتھ اور تین دہائیوں کے بعد یورپی پارلیمنٹ کے رکن رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.