بارسلونا نےدنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی

بارسلونا۔ کھیلوں کہ سرگرمیوں کے حوالے سے شہروں کی جانچ کرنے والے ادارےبی سی ڈبلیو کی جانب سے فہرست جاری کی گئی ہے جس میں بارسلونا شہر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔

گزشتہ سال نمبر ون پر رہنے والے شہرنیویارک نے رواں سال بھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔لندن اور لاس اینجلس بتدریج دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں میدرڈ کو دسویں پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

ہر سال کھیلوں کی سرگرمیوں میں خراب کارکردگی دکھانے والے شہروں کو فہرست سے نکال کر ان کی جگہ تین نئے شہر فہرست میں شامل کئے جاتے ہیں اس سال برمنگھم، جدہ، اور ابوظہبی کو ایڈیشن میں شامل کرلیاگیاہے۔بی سی ڈبلیو کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے 50 شہروں کا جائزہ لیتی ہے کورونا وباء کے باعث متعدد ایونٹس منسوخ کر دئیے گئے تھے۔

Comments are closed.