بارسلونا میں یورپ کی سب سے بڑی خواتین میراتھن، 19 ہزار خواتین شریک

اتوار 21 نومبر کو بارسلونا میں کرسا دی لا ڈونا میراتھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 ہزار سے زائد خواتین نے حصہ لیا۔ منتظمین نے میراتھن کو یورپ میں خواتین کا سب سے بڑا ایونٹ قرار دیاہے۔

دوڑ کا آغاز ایونیدا ماریا کرسٹینا سے ہوا جو کہ بارسلونا سنٹر کے علاقے سے ہوتے ہوئےایونیدا دی ریوس تولت پر اختتام پزیر ہوئی۔

دوڑ میں جیسیکا بونٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جنھوں نے مقررہ فاصلہ 31 منٹ 22 سیکنڈ میں طے کیا۔ ریس میں شامل خواتین کھلاڑیوں گلابی رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔جن کے اوپر 016 نمبر درج تھا جو کہ صنفی تشدد کے خلاف مدد کی ہیلپ لائن کا نمبر ہے۔

Comments are closed.