قونصل جنرل پاکستان عمران علی سے سپین کی سیاسی جماعت سیوتادانس کی رہنما، بین الاقوامی امور کی انچارج سوزانہ بالتران نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران قونصل جنرل سوسانا بالتران کو انڈین ڈس انفو لیب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر سوسانا بالتران نے معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہاکہ وہ معلومات کی روشنی میں اس کا مکمل جائزہ لیں گی۔
سوسانا بالتران نے کوروناوائرس کے دوران قونصل خانہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیدظاہر کی کہ آئندہ بھی قونصل خانہ پاکستان اپنی کمیونٹی کی اسی طرح خدمات سرانجام دیتا رہے گا۔ انھوں نے خصوصا قونصل جنرل کو ان کی کمیونٹی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
قونصل جنرل نے پاکستانی کمیونٹی کے افراد کو پارٹی کے اندر نمائندگی دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مثبت قدم پاکستانی اور ہسپانوی کمیونٹی کو مزید قریب لانے کا باعث بنے گا۔ اس موقع پر سیوتادانوس کے سینئر رہنما و کونسلر طاہر رفیع اور پارٹی کی جانب سے نامزد امیدوار علی رشید بٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر علی رشید بٹ نے قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیااور پارٹی کے منشور کے حوالے سے ان کو آگاہی فراہم کی انھوں نے کہاکہ ان کا مقصد کمیونٹی کے لئے مستقبل میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔
Comments are closed.