بارسلونا ٹیکسی ڈرائیوروں پر حملوں کی روک تھام کے لئے کیمرے استعمال کرنے کی اجازت دے دی گئی

بارسلونا۔ کاتالان ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی نے بارسلونا میں ٹیکسی سیکٹر کو گاڑیوں میں کیمرے لگانے کی اجازت دے دی ہے کیمرے لگانے کی اجازت ٹیکسی ڈرائیوروں کو تحفظ فراہم کرنے اور ام پر حملوں کو روکنے کے لئے دی گئی ہے۔

ٹیکسی سروس کو کیمرے کی موجودگی اور ویڈیو ریکارڈنگ کے حوالے سے ایک معلوماتی پوسٹر گاڑی میں چسپاں کرناہوگا جس میں ریکارڈنگ اور ڈیٹا کے استعمال کے حوالے سے معلومات سے آگاہ کیا جائے گا۔

ڈرائیور کسی بھی خطرناک صورتحال میں کیمرے کو چلا سکتایے۔ کسی بھی وقوعہ کی صورت میں ٹیکسی ڈرائیور 72 گھنٹے کے اندر فوٹیج متعلقہ حکام کو فراہم کرسکے گا۔کیمرے میں محفوظ ڈیٹا ایک ماہ تک محفوظ رکھنے کی اجازت ہوگی۔

Comments are closed.