بارسلونا۔ صوبہ کاتالونیا میں آج نئے تعلیمی سال کا پہلا دن تھا۔ سکولوں کے آغاز کے پہلے ہی دن اساتذہ تنظیمات کی جانب سے ہڑتال کی کال بھی دی گئی تھی۔ اساتذہ کی جانب ہڑتال حکومتی پالیسیوں اور بجٹ کٹوتیوں کے خلاف دی گئی تھی۔ اساتذہ کی جانب سے بجٹ کٹوتیوں کی واپسی کا مطالبہ کئی سال سے جاری ہے۔ اساتذہ کی جانب سے موجودہ وزیرتعلیم پر سخت تنقید کی گئی کیونکہ وہ اساتذہ کے مطالبات پر بات چیت کے لئے تیار نہیں ہیں۔
تنظیمات کی جانب سے مطالبہ کیاگیاہے کہ ہمیں سکولوں کو وسائل کی فراہمی اور وسائل بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی دن بدن بڑھتی جارہی ہے لیکن تنخواہیں وہی ہیں اساتذہ کی قوت خرید کم ہورہی ہے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ان کو مستقل کرنے کا مطالبہ بھی کیاگیایے۔
کاتالان حکومت کے ذرائع کے مطابق 61فیصد سکولوں کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق صرف 0.89فیصد اساتذہ نے ہڑتال میں شرکت کی۔ تاہم اساتذہ تنظیمات نے ہڑتال کو کامیاب قرار دیاہے
Comments are closed.