چائنہ میڈ یا گروپ کی منتخب کردہ سال 2021 کی دس بڑی مالیاتی خبریں

بیجنگ: حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ نے رواں سال ٹاپ ٹین ملکی مالیاتی خبروں کا انتخاب کیا۔ ان خبروں میں چین کے دوسرے صد سالہ اہداف کی سمت جدوجہد کا آغاز،چین میں غربت کے خاتمے میں کامیابی،اناج کی ریکارڈ پیداوار کا حصول،کووڈ۱۹ کی ویکسینیشن میں 2.7 بلین خوراکوں کی تکمیل،چین کی بیرونی تجارت کی تیز رفتار ترقی ،2030 تک کاربن پیک کی تکمیل کا ایکشن پلان،چین کا خلائی اسٹیشن کے استعمال کا آغاز اور “تیان وین نمبر ون”چینی خلائی ریسرچ مشن کا مریخ پر اترنا،بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کا افتتاح،اجارہ داری اور غیر منصفانہ مقابلے کے خلاف مہم کی کامیابیاں شامل ہیں۔

حال ہی میں سی ایم جی کی طرف سے سال دو ہزار اکیس کی دس بڑی اقتصادی خبروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں شمولیت کی بیسواں سالگرہ،چین-لاؤ س ریلوے کا آغاز ، گلاسکو موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں پیرس معاہدے پر عمل درآمد کی تفصیلات پر اتفاق رائے تک پہنچنا، دنیا بھر میں وبا کے اثرات تحت متعدد ممالک کی سپلائی چین کو درپیش سنگین چیلنجز ، امریکی افراطِ زرکا 40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنا، خوراک کی عالمی قیمتوں کا دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنا، متعدد ممالک کو توانائی کی کمی سے درپیش خطرات، امریکی افواج کا افغانستان سےا نخلا، نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی تیزرفتار ترقی اور خلائی معیشت کی مقبولیت شامل ہیں۔

Comments are closed.