پاکستانی ثقافت نیزہ بازی کے فرانس کے میدانوں میں چرچے،پاکستانی رائل کلب نے سب کے دل جیت لئے

فرانس کے شہر شانتلے میں پہلی بار ٹینٹ پیکنگ/نیزے بازی کے مقابلے منعقد ہوئے، فرانس میں نیزہ بازی کے مقابلوں کے انعقاد کا سہرا رائل کلب کے سر ہے جو کہ پاکستان میں بھی نیزہ بازی کے حوالے سے مشہورہے۔

فرانس میں اس سے قبل نیزہ بازی کا تصور نہیں تھا، نیزہ بازی کا آغاز ایک سال قبل کیا گیا رائل کلب فرانس کے ممبر چوہدری محمد ظاہراصغر نے نیوز ڈپلومیسی سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رائل کلب کو ہم نے فرانس میں رجسٹرڈ کرواہاہے ان اس کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کروانے کا ارادہ ہے۔ بین الاقوامی فورم پر رجسٹریشن کے بعدانٹرنیشنل لیول پر فرانس کی نمائندگی کریں گے۔

ان کا کہناتھاکہ نیزہ بازی کے مقابلوں کو فرانسیسی شہریوں نے خوب پسند کیاہے فرانس میں گھوڑوں کے شوقین دیگر افراد بھی ان سے رابطہ کررہے ہیں اور وہ بھی نیزہ بازی کو سیکھنے اور مقابلوں میں حصہ لینے کا ارادہ ظاہر کیاہے۔

رائل کلب فرانس میں نیزہ بازی متعارف کروانے والا پہلاکلب ہے۔جس کے صدر چوہدری محمد اشرف ہیں جبکہ سرپرست عارف گولڑوی ہیں۔ فرانس سپورٹس کلب سے منسلک یہ کلب مستقبل کے حوالے سے بہت پرامید ہے نیزہ بازی میم حصہ لینے والے رائل کلب کے ممبران میں چوہدری مدثر اقبال آف مرالہ گجراں،چوہدری محمد اشرف آف مرالہ گجراں،چوہدری محمد ظاہر اصغر آف مرالہ گجراں،چوہدری ظہیر اصغر آف مرالہ گجراں شامل تھے

Comments are closed.