واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی زبان لڑکھڑانے لگی۔ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن کچھ اور ہی بول گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھتی عمر کے اثرات غالب آنے لگے اور ایک بار پھر تقریر کے دوران ان کی زبان لڑکھڑا گئی۔ وہ کچھ کہنا چاہتے تھے لیکن الفاظ ادا نہ کر سکے۔
امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑھاپا غالب آرہا ہے وہ کبھی سائیکل چلاتے گر پڑتے ہیں تو کبھی طیارے کی سیڑھیاں چڑھتے لڑکھڑا جاتے ہیں اور کبھی خطاب کے دوران الفاظ کی ادائیگی بھول جاتے ہیں۔
America is a nation that can be defined in a single word:
Asufutimaehaehfutbw
🤣🤣😂🤣😂🤣😭😂🤣😭😭😭pic.twitter.com/laTgT3cnY0
— Kim Dotcom (@KimDotcom) June 22, 2022
امریکی صدر جو بائیڈن کی الفاظ بھول جانے اور کچھ کا کچھ کہہ جانے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جس میں سنا جا سکتا ہے کہ وہ ایک جگہ اپنے خطاب کے دوران کہتے ہیں امریکہ کو ایک لفظ میں بیان کرنا چاہیں تو وہ لفظ ہو گا ،،، لیکن وہ لفظ ادا نہیں کر پائے اور پھر منہ ہی منہ میں کچھ بڑبڑانے لگے۔
Comments are closed.