بارسلونا کے علاقے نوباریس میں سال 2017-18 کے دوران مسلم کمیونٹی کو ہراساں کرنے اور مسجد پر حملہ کرنے والے 15 افراد کو رہا کردیاگیاہے۔ملزمان اعتراف جرم کیا۔ان افراد پر مسجد کے عملے کو دھمکانا، تعصب، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز بیانات جیسے الزامات تھے۔عدالت نے سوشل میڈیا اکاونٹس کو بند کرنے مسجد سے دور رہنے اور دوبارہ ایسی حرکات سے باز رہنے کا حکم دیاہے۔
ان افراد کو 1 سال سے اڑھائی سال تک کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔اسلامی کمیونٹی کے لئے 14ہزار یورو کی رقم ادا کرناہوگی۔ رقم ادائیگی کی صورت میں جیل میں جانے سے چھوٹ مل جائے گی۔
ہراساں کرنے کی مہم ایک سال تک جاری رہی۔مسجد کی دیوروں پر گریفٹی،سرخ پینٹ، سیلیکوم تالے پر سور کی چربی ڈالی گئی۔ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لئے مسجد کے دروازے پر سور کا گوشت بھی رکھا گیاتھا۔
Comments are closed.