چینی معیشت کی بحالی مستحکم طور پر جاری

بیجنگ ( ما نیٹر نگ ڈ یسک) چین کےقومی بیورو برائے شماریات کی جانب سے دی جانے والی اطلاعات کے مطابق اکتوبر میں پیچیدہ اندرونی و بیرونی ماحول کا سامنا کرتے ہوئے چینی معیشت کی مستحکم بحالی جاری رہی ،روزگار کی صورتحال اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔عالمی درآمدات و برآمدات میں توازن توقع سے بہتر ہے اور ڈھانچے کی ترتیب نو مضبوط انداز میں آگے بڑھ رہی ہے نیزعوامی زندگی سے متعلق کاموں کو بخوبی جاری رکھا جا رہا ہے

اکتوبر میں اشیا کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت تنتیس کھرب پنتیس ارب ستر کروڑ یوان رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے سترہ اعشاریہ آٹھ فیصد بڑھی ہے ۔ان میں برآمدات اور درآمدات میں بالترتیب بیس اعشاریہ تین اور چودہ اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ہوا۔جنوری سے اکتوبر تک اشیا کی درآمدات و برآمدات کی کل مالیت 316 کھرب 72 ارب 70 کروڑ یوان رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے بائیس اعشاریہ دو فیصد بڑھی ہے۔ان میں برآمدات اور درآمدات میں بالترتیب بائیس اعشاریہ پانچ اور اکیس اعشاریہ آٹھ فیصد کا اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر دیکھا جائے ،تو اکتوبر میں معیشت کی بحالی مستحکم رہی ہے اور ترقی کی مضبوط قوت ظاہر ہوئی ہے۔تاہم عدم استحکام اور غیریقینی عوامل کی موجودگی سے اقتصادی استحکام اور بحالی میں مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔

Comments are closed.