بھارتی وزیراعظم کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس
امید کرتے ہیں جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہوجائےگی، نریندر مودی
نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں بھارتی وزیراعظم نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔نریندر مودی نے کہا کہ امید کرتے ہیں جلد صورتحال دوبارہ بہتر ہوجائےگی۔
Saddened to see the devastation caused by the floods in Pakistan. We extend our heartfelt condolences to the families of the victims, the injured and all those affected by this natural calamity and hope for an early restoration of normalcy.
— Narendra Modi (@narendramodi) August 29, 2022
پاکستان میں بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جانبحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔ لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلو میٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔
Comments are closed.