امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ انہیں 2024 کے صدارتی انتخابات سے دور رکھنے کے لیے ہر طرح کا حربہ استعمال کر رہی ہے۔ وہ 2024 میں ریبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی نامزدگی کے حصول کے خواہاں ہیں۔
ریاست ٹیکساس کے شہر وائیکو میں ہفتے کو اپنی انتخابی مہم کی پہلی ریلی سے خطاب میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نظامِ انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے دور رکھنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی کیوں کہ وہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ کے عوام ملک کے لیے ان کی خدمات سے نہ صرف آگاہ ہیں بلکہ انہیں اپنا پسندیدہ متبادل امیدوار گردانتے ہیں۔انہیں ایک جھوٹے مواخذے میں الجھا اور سزا دلوا کر راستے سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی پر سازش کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بنانا ری پبلک بنانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔
سابق صدر کیخلاف ان دنوں امریکی شہر نیو یارک میں مین ہٹن کی گرینڈ جیوری کے سامنے ایک مقدمے کی کارروائی چل رہی ہے، جس میں ان کے خلاف فردِ جرم عائد ہو سکتی ہے۔یہ گرینڈ جیوری فردِ جرم کے حوالے سے جلد ہی فیصلہ کرے گی کہ سابق صدر کے خلاف الزامات عائد کیے جائیں جن کا تعلق 2016 کی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کی جانب سےایک پورن اسٹار کو ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی خفیہ ادائیگی سے متعلق ہے۔
Comments are closed.