سپین کے وزیراعظم پیدرو سانچز صوبہ کاتالونیا کے صدر پیری آراگوننس کے ہمراہ نے یورپ کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کا بارسلونا میں افتتاح کردیا سپر کمپیوٹر فی سیکنڈ 2 لاکھ ٹریلین آپریشنز سر انجام دینے کی صلاحیت رکھتاہے۔
سپر کمپیوٹرمارے نوسٹروم 5 مارے نوسٹرم 4 سے 25 گناہ زیادہ طاقتور ہے جس سے سائنسی اور کاروباری جدت کو فروغ ملے گا۔بارسلونا سپر کمپیوٹر یورپی ٹیکنالوجی کے ساتھ پروسیسرز اور چپس کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گا۔ ادویات، ویکسینز اور ڈیٹا کے تجزیے کے ڈیزائن کے ذریعے طبی تحقیق میں بھی اضافہ کے ساتھ ایسے مسائل کو حل کرے گا جو روایتی کمپیوٹرز کی پہنچ سے باہر ہیں۔
مارے نوسٹروم 5 پر 220 ملین یورو کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔151 ملین یورع کمپونینٹس کی انسٹالیشن، جبکہ 2028 تک 70 ملین آپریٹنگ کاسٹ کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.