فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی عنصر ہے، چینی صدر

 بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا بنیادی عنصر ہے۔ فلسطین اسرائیل تنازع کی بنیادی وجہ ایک آزاد مملکت کے قیام کیلئے فلسطینی عوام کے جائز حق کے حصول میں تاخیر ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کےعالمی دن کےموقع پرایک یادگاری اجلاس منعقد کیا ۔ان خیالات کا اظہار چین کے صدر نے اجلاس  کے لیے  تہنیتی  پیغام میں کیا۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے  نشاندہی کی کہ پائیدار سلامتی صرف اسی صورت میں حاصل کی جا سکتی ہے جب ہم مشترکہ سلامتی کے تصور کو برقرار رکھیں۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز قومی حقوق کی بحالی کے لیے ان کے منصفانہ نصب العین کی بھرپور حمایت کی ہے۔ مسئلہ فلسطین کا بنیادی حل 1967ء کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد  فلسطینی مملکت  کے قیام میں مضمر ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو اور وہ مکمل طور پر خود مختار ہو۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے چین مسئلہ فلسطین کو دو ریاستی فارمولے کے صحیح راستے پر لانے اور جلد از جلد ایک جامع، منصفانہ اور دیرپا تصفیے کے حصول کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

Comments are closed.