ویزا گائیڈ پاسپورٹ انڈکس کے مطابق ہسپانوی پاسپورٹ 90.36 پوائنٹس کے ساتھ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے۔ اس کے بعد سنگاپور90.29 پوائنٹس اور جرمن پاسپورٹ 90.26 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے. ٹاپ ٹین میں اٹلی، فرانس، نیدرلینڈز، فن لینڈ، سویڈن، ناروے اور ڈنمارک شامل ہیں، جن کے پوائنٹس88 سے کم نہیں ہیں۔
سپین کا پاسپورٹ رکھنے والے افراد دنیا بھر کے 43 ممالک میں صرف قومی شناختی کارڈ کے ساتھ داخل ہو سکتے ہیں۔جبکہ 106 ممالک میں داخلے کے لئے صرف پاسپورٹ کا ہونا ضروری ہے ۔سپینش نیشنل کو 11 ممالک میں داخلے کے لئے الیکٹرانک اجازت نامہ جبکہ 30 ممالک کے ائیرپورٹ پر ہی انٹری ویزہ مل جاتا ہے۔ ہسپانوی پاسپورٹ کے حامل افراد کو200 میں سے صرف 18 ممالک میں داخلے کیلئے ویزے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 196 نمبر پر ہے۔ جس کے بعد شام، افغانستان اور صومالیہ کا نمبر ہے۔
Comments are closed.