امریکی ایوان نمائندگان میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو تحفظ کا بل منظور

قانون کو منظور کرنے کا مقصد ایسی کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کے حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے

امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور مختلف نسلوں کے درمیان شادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے ایک کا بل منظور کر لیا۔ ریسپیکٹ فار میریج ایکٹ نامی اس قانون کو منظور کرنے کا مقصد ایسی کمیونٹی کے افراد کی شادیوں کے حقوق کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے۔

حال ہی میں امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے اپنے ایک اہم فیصلے میں اسقاط حمل کے حق کو منسوخ کر دیا تھا۔اس تناظر میں اب اس بات کے خدشات لاحق ہیں کہ اگر ایسی کمیونٹی کے حقوق کو قانونی تحفظ نہ فراہم کیا گیا۔تو انہیں بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

بیشتر ڈیموکریٹس قانون سازوں کے ساتھ ہی تقریباً 47 ریپبلکن ارکان نے بھی اس بل کی حمایت کی اوراس کی منظوری کے بعد ایوان نمائندگان تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا۔

نیویارک سے کانگریس کے رکن مونڈیئر جونز جو ایوان کے چند کھلے ہم جنس پرستوں میں سے ایک ہیں۔نے کہا میرے لیے تو یہ ذاتی مسئلہ ہے۔ذرا تصور کریں کہ ہم امریکیوں کی اگلی نسل یا اپنی نسل کو یہ بتانے کا خیال کریں کہ اب ہمیں شادی کرنے کا بھی حق نہیں ہے۔کانگریس تو ایسا ہرگز نہیں ہونے دے سکتی۔

امریکی کانگریس میں تو یہ بل منظور ہو گیا ہے۔تاہم قانون بننے کے لیے سینیٹ سے بھی اس کی منظوری ضروری ہے۔جہاں اسے غیر یقینی مستقبل کا سامنا ہے۔کیونکہ سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کی تعداد تقریبا ًبرابر ہے۔

Comments are closed.