ڈیڈ باڈیز بھیجنے پر مقابلہ اور سیاست کی بجائےاتحادہونا چاہیے، پاکستانی قونصل خانہ بارسلونا

قونصل خانہ بارسلونا کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک میسج جاری کیا گیاہے جس کہ مطابق آتشزدگی میں شہید ہونے والوں کی میتیں پاکستان بھیجنے کے لئے قونصل خانہ کی جانب سے 2 دسمبر کو سپین حکومت کو سوورن گارنٹی دی جا چکی ہے۔ تاکہ میتیں جلد پاکستان بھیجی جا سکی۔

سوورن گارنٹی SOVEREIGN GUARANTEE کے بعد کِسی بھی مرنے والے کے فنگر ہرنٹس کی ضرورت باقی نہیں ہوتی لیکن پھر بھی قونصل خانہ فیملی کی مدد کے لئے سپنش اداروں کو فنگر پرنٹس بھجوا چکا ہے۔

قونصل خانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیایے کہ معزز کمیونٹی سے درخواست ہے کہ ان حساس معاملات میں ایمبیسی اور قونصل خانہ کو اپنا کام کرنے دیں ان معاملات میں مقابلہ کرنے کی بجائے تعاون کریں ۔تحقیقات مکمل ہو گئی ہیں اور بہت جلد جسدِ خاکی پاکستان روانہ ہو جائیں گے۔

واضع رہے 30 نومبر کو بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے تھے۔

نیوزڈپلومیسی کی جانب سے قونصل خانہ سے رابطہ کیاگیا تاہم قونصل خانہ کی جانب سے سیاست کرنے والوں کے نام بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایاکہ مختلف گروپ صرف اور صرف کریڈٹ کے لئے ایسی حرکتیں کرتے ہیں تاہم قونصل خانہ برابری کے اصولوں مدنظر رکھتے ہوئے خدمت سرانجام دیتارہے گا۔

Comments are closed.