راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق حکومت کے خلاف کوئی بیرونی سازش نہیں ہوئی، جھوٹ کا سہارا لے کر حقائق کو مسخ کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہماری طرف سے ایف ایف سی مٹینگ میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ بیرون ملک سے حکومت کے خلاف سازش کے کوئی ثبوت نہیں ملے،چیئرمین جوائنٹ چیفس اور تینوں سروسز چیف کی موجودگی میں ایجنسیوں نے بریف کیا کہ کسی بھی سازش کا کوئی ثبوت نہیں ملا، ہم نے سب کچھ تفصیلی طورپر دیکھا ہے، مداخلت سفارتی لفظ ہے ، اس لیے سفارتی طور پر ہی ایکشن لیا گیا۔
میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ پچھلے کچھ عرصے سے افواج پاکستان کی لیڈر شپ کومن گھڑت پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،کورونا کی مد میں ملنےوالے پچھلےبجٹ سے ہم نے6ارب حکومت کو واپس کئےہیں جبکہ بڑی تربیتی مشقوں کیلئےنقل وحرکت محدود کردی گئی ہے، فوج کےتعلیمی نظام سے70ہزارطلبہ زیرتعلیم ہے،انہوں نے کہا کہ رواں سال کم دفاعی بجٹ کے باوجود ہم نے مزید سو ارب بجٹ کم لیا ہے جبکہ بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی بجٹ کو بھی سامنےرکھاجائے، جب بھی بجٹ پیش ہوتا ہے تو دفاع کے لیے مختص رقم بجٹ پر بہت شورہوتا ہے۔
فوج کا خیال ہے پرویز مشرف کو واپس آنا چاہیے
انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی طبیعت بہت خراب ہے، فوج کا خیال ہے کہ انہیں پاکستان واپس آنا چاہیے مگر حتمی فیصلہ اُن کی فیملی کو کرنا ہے۔
آرمی چیف کے دورۂ چین کے دور رس نتائج جلد سامنے آئیں گے
میجرجنرل بابرافتخار آرمی چیف نے دورۂ چین میں صدر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے دور رس نتائج بہت جلد سامنے آنا شروع ہوجائیں گے، سی پیک کی سیکیورٹی پر24گھنٹےکام ہو رہا ہے، ان معاملات میں ہم نے کوئی کمی نہیں آنے دی۔عسکری سفارتکاری نے پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین نے پاکستان کی دفاعی قوت بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سی پیک کی سیکیورٹی میں کوئی کمی نہیں آنے دی۔
Comments are closed.