سپین سے پاکستان جانے والی لڑکی کی زبردستی شادی کی کوشش ناکام، والدین گرفتار

نیشنل پولیس نے ایک ایسی لڑکی کو بازیاب کروایاہے جس کو ایک اجنبی سے شادی کے لئے مجبور کیاجارہاتھا۔جون کے مہینے میں لڑکی والدین کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئی، جہاں اس پر زبردستی شادی کے لئے دباو ڈالا گیا۔ لڑکی کے انکار کے بعد اس پر گھر سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔

کچھ عرصہ کے بعد سوتیلی ماں اور باپ سپین واپس آگئے تاہم لڑکی کو پاکستان میں ہی چھوڑ دیاگیا۔پاکستانی حکومت کے تعاون سے لڑکی کی رہائی ممکن ہوئی۔ اور وہ واپس سپین پہنچ گئی ہے۔

سپین میں قیام کے دوران ہی لڑکی کو پابندیوں کا سامنا تھا۔ اس کو اپنے دوستوں کے ساتھ رابطے میں بھی پابندی کا سامنا تھا۔ لڑکی کے باپ اور ماں کو انسانی سمگلنگ کے قانون کے تحت مقدمہ کا سامناہے۔

Comments are closed.