بارسلونا: سپین کے شہر بارسلونا میں چوروں نے وارداتوں کا انوکھا طریقہ اپنا لیا، چور گھروں اور فلیٹس کے پانی کی مین پائپ لائن بند کر دیتے کچھ دن پائپ لائن بند رہنے پر چور دھڑلے سے واردات کرتے۔
مقامی پولیس نے حال ہی میں بارسلونا میں فلیٹس میں چوری کرنے کے ایک نئے طریقہ کار کی کھوج لگائی ہے۔ جس میں چور عمارت میں داخل ہوکر پانی کی لائن بند کردیتے ہیں۔ اگر چند دن تک پائپ نہ کھولا جائے تو وہ سمجھ جاتے کہ گھر میں کوئی نہیں، جس کے بعد چور گھر کا تالہ توڑ کر سامان چوری کر لیتے ہیں
اسی طرز پر وارداتیں سانت مارتی سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں کی گئیں مقامی پولیس نے خالی گھروں کے ہمسایوں کو اس حوالے محتاط رہنے اور پانی کے پائپ کا دھیان رکھنے کا مشورہ دیاہے۔
واضح رہے کہ بارسلونا میں اگست میں سالانہ عوامی تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے متعدد وارادتیں کیں ہیں۔ پولیس کی جانب سے کاروائی کا آغاز کردیاگیاہے۔
Comments are closed.