بارسلونا۔ مقامی پولیس نے پرتششدد ڈکیتیوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کرلیاہے۔ رومانیہ سے تعلق رکھنے والے گرفتار افراد کی عمریں 18 سے 21 سال کے درمیان ہیں۔ جن میں دو مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔گرفتار افراد 10 ڈکیتیوں میں ملوث جن میں تششدد کے چھ واقعات رونماہوئے۔چوری شدہ اشیاء کی قیمت 87ہزار یورو سے زائد ہے۔
جون اور اگست کےدرمیان کاتالونیاکے مختلف علاقوں میں 7وارداتیں کی گئیں۔مبینہ ملزمان کا نشانہ ہمیشہ 65 سے 90 سال عمرکے درمیان لوگ بنتے اور ملزمان ہمیشہ واردات کے لئے ایک ہی طریقہ کار اختیار کرتے۔ ملزمان واردات کےدوران استعمال ہونے والی گاڑی کو بعد میں فروخت کردیتے۔
مبینہ چوروں کو 25 نومبر کو گرفتار کیاگیا۔27 نومبرکو مجسٹریٹ نے ملزمان کو جیل بھیجنے کاحکم دے دیاہے۔ملزمان نےسیچس، سانت آندریو لیوناس، کیلنج، سینٹ گوگٹ کاسیا ڈیفیلس میں وراداتیں کیں۔
Comments are closed.