بارسلونا میں مقامی پولیس نے چوریوں کی سنچری مکمل کرنے والے چور کو دھرلیا

بارسلونا۔ کورونا وباء کے باعث بارسلونا میں شہری چوروں کے نشانے پر ہیں۔ مقامی پولیس نے 100 چوری کی وارداتوں میں ملوث پیشہ ور چور کو گرفتار کرلیاہے۔اخبار کے مطابق چور کو 60 بار گرفتار کیاگیاہے۔24 سالہ گرفتار شخص کا تعلق مراکش سے ہے۔

گرفتار چور متعدد بار کم عرصے کے لئےجیل بھی گیا۔آخری بار اسے 19 دسمبر کو گرفتار کیاگیا جب اس نے سانت انتونی اور ایسمپل کے علاقے میں 9 وارداتیں کیں۔

عادی چور بارسلونا میں بھی چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہاہے جہاں پر دوکانوں کے شیشے توڑ کر وارداتیں کی گئیں۔آخری بار اس نے جوتوں کے ایک سٹور میں واردات کی جس جس کے بعد اسے گرفتار کرلیاگیا۔

Comments are closed.