سپین میں کورونا بے قابو ہونے لگا۔۔۔میڈرڈ میں ہزاروں اساتذہ وائرس کا شکار

میڈرڈ۔ ہسپانوی شہرمیڈرڈ میں گزشتہ ہفتے کے دوران 67 ہزار اساتذہ کے کورونا وائرس پی سی آر ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2ہزار سے زائد اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

وزیر تعلیم اینریک آسوریو کے مطابق جن افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ان کے دوبارہ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔جس کے بعد وہ منگل اور بدھ کے روز شروع ہونے والی کلاسز میں شرکت کرسکیں گے۔ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں وہ کلاسوں میں شرکت نہیں کرسکیم گے۔ان کی جگہ نئے انٹرنز کو کلاسوں کا حصہ بنایاجائے گا۔ان ٹیسٹ میں 90 فیصد اساتذہ نے حصہ لیا۔ٹیسٹوں کے نتائج 3.5فیصد مثبت رہے۔

انھوں نے واضع کیاکہ تعلیمی عمل کو روکا نہیں جاسکتا اس کے لئے علاقائی صدر کےساتھ میٹنگ میں صحت اور تحفظ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔اسکولوں کے لئے اضافی اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اورجماعتوں کے اندر میزوں کے درمیان مناسب فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا

Comments are closed.