ہزاروں تارکین وطن کی غیر قانونی طریقے سے اسپین میں داخل ہونے کی کوشش

ہسپانوی حکام کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران ہزاروں نوجوان تارکین وطن نے مراکش کی سرحد عبور کر کے ہسپانوی ساحلی علاقے سیوٹا میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کی۔

سیوٹا ایک ہسپانوی علاقہ ہے، جہاں میڈرڈ حکومت کی نمائندہ کرسٹینا پیریز نے صحافیوں کو بتایا کہ 22 اگست سے روزانہ اوسطاً 700 تک تارکین وطن غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 25 اگست تک یہ یومیہ تعداد 1500 تک جا پہنچی تھی۔

حکام نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے لوگ سیوٹا تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے، لیکن انہوں نے وضاحت کی کہ اسپین کے قانون کے تحت حکام روزانہ غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے 150 سے 200 تک تارکین وطن کو واپس مراکش بھیج رہے ہیں۔

تارکین وطن اور پناہ کے متلاشی غیر ملکی یورپی یونین میں داخل ہونے کے لیے شمالی افریقہ میں بحیرہ روم کے کنارے واقع دو چھوٹے چھوٹے ہسپانوی علاقوں سیوٹا اور میلیّا کا استعمال کرتے ہیں۔

ان میں سے بہت سے لوگ کبھی بہت اونچی سرحدی باڑ پار کر کے تو کبھی تیر کر سمندری راستہ استعمال کرتے ہوئے سیوٹا اور میلیّا تک پہنچنے کی کوششیں کرتے ہیں۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

 

Comments are closed.