ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین نے 25 نئے کووڈ 19 کے کیسز رپورٹ کیے ہیں جن میں سے 3 کھلاڑی شامل ہیں۔یکم جولائی سے جاپان میں اولپمکس کا حصہ بننے والے اب تک 110 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جن میں 13 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ بیرون ملک سے جاپان آنے والے 3 میڈیا ورکرز بھی وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب تقریباً 50 سے زائد مظاہرین نے ٹوکیو میٹرو پولٹن کی عمارت کے باہر احتجاج کیا، جن کا مطالبہ ہے کہ اولمپکس کو منسوخی کیا جائے۔مظاہرین ٹوکیو میٹرو پولیٹن گورنمنٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے جہاں انہوں نے اولمپکس میں شرکت نہ کرنے اور لوگوں کی جانیں بچانے کے نعرے لگائے۔
امریکی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کا کہنا تھا کہ اولمپکس کے لیے ٹوکیو جانے والے 613 امریکی کھلاڑیوں میں سے 100 کو ویکسینیشن نہیں ہوئی۔میڈیکل ڈائریکٹر جوناتھن فننوف کا کہنا تھا کہ سفر کے لیے تیاری کرتے ہوئے 567 امریکی ایتھلیٹس نے اپنی صحت کی ہسٹری کو پُر کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ 83 فیصد نے جواب دیا کہ انہیں ویکسین لگائی گئی ہے، 83 فیصد کافی تعداد ہے اور کمیٹی اس سے کافی خوش ہےواضح رہے کہ امریکا میں قومی سطح پر 56.3 فیصد امریکیوں نے ویکسین کی کم از کم ایک خوراک حاصل کرلی ہے۔
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا اندازہ ہے کہ اولمپک کے رہائشیوں میں سے تقریبا 85 نے ویکسینیشن مکمل کروالی ہے۔اس بات کا انحصار اس پر ہے کہ ہر ایک ملک کی اولمپک کمیٹی انہیں رپورٹ کرتی ہے تاہم وہ آزادانہ طور پر تصدیق شدہ اعداد و شمار نہیں ہیں۔اولمپکس شروع ہونے سے پہلے ہی پولینڈ کے 6 تیراک وطن واپس لوٹ گئے، پولینڈ کی جانب سے غلطی سے زیادہ کھلاڑیوں کو ٹوکیو بھیجنے کے باعث ان کے خوابوں کو چکنا چور کردیا۔پولینڈ کے صرف 17 تیراکوں نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ملک کی تیراکی کے فیڈریشن نے طیارے میں جاپان کے لیے 23 کھلاڑیوں کو روانہ کردیا تھا جس پر تنقید کی گئی اور بعد میں پولینڈ نے اپنے چند تیراکوں کو واپس بلالیا۔
I blog frequently and I seriously thank you for your information. This great article has really peaked my interest.
I’m going to take a note of your site and keep checking for new details about once a week.
I subscribed to your Feed as well.
What’s up, its nice paragraph on the topic of media print, we all know
media is a impressive source of data.
I just couldn’t depart your site prior to suggesting that I actually
enjoyed the usual info an individual supply for your guests?
Is going to be again often to investigate cross-check new
posts