بارسلونا۔ کورونا وائرس کی ویکسینیشن کے آغاز کے بعد رواں سال 45 ملین تک سیاح اسپین کی سیاحت کر سکتے ہیں۔ماہرین کا کہناہےکہ اگر اسی رفتار سے ویکسین لگانےکا عمل جاری رہا تو سیاحوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ تاہم سست روی کے باعث یہ تعداد 15 ملین کمی کا شکار بھی ہوسکتی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ویکسینیشن میں تاخیر کے باعث اسپین کو 60 ہزار ملین یورو کا نقصان بھی ہوسکتاہے۔رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک کے باشندے اسپین کے سفر کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ماہرین کا کہناہے کہ برطانوی سیاح ویکسینیشن کے بعد سفر کے لئے تیار ہیں۔جرمن سیاحوں کی جانب سے بین الاقوامی سفر پر آمادگی ظاہر نہیں کی گئی۔
اسپین میں 20 ملین سے کم غیر ملکی سیاح ریکارڈ کیے گئے اور گذشتہ سال آمدنی میں 75 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے
Comments are closed.