سیاحوں کی آمد میں کمی،بارسلونا میں جولائی میں 40 فیصد سے کم ہوٹل کھل سکے

بارسلونا:مارچ سے شروع ہونے والی وبا کوروناوائرس معیشت پر بری طرح اثرنداز ہوئی ہے۔بارسلونا کی ہوٹل انڈسٹری اس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ رواں ماہ صرف 40 فیصد ہوٹل ہی کھل سکے ہیں۔ کام نہ ہونے کے باعث ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے ورکرز کو فارغ کیاجارہاہے۔

تاجروں کی جانب سے شکایت کی گئی ہے کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات واضع نہیں ہیں۔ فرانس حکومت کی جانب سے سرحد بن کرنے کے اعلان کے بعد بکنگ منسوخی میں بھی اضافہ سامنے آیایے۔ تاجروں کاموقف ہے کہ یقینی کی صورتحال کے باعث وہ نہیں جانتے کہ انتظامات کیسے کرنے ہیں۔

بارسلونا ہوٹلز گلڈ کے صدر جورڈی میستری نے کہا ہے کہ بارسلونا میں سیاحتی سیزن بہت اہم ہے۔ ہر سال 20 ملین سیاح کاتالونیا آتے ہیں،بکنگ منسوخ ہونے سے متعلق ابھی کچھ کہانہیں جاسکتا۔

Comments are closed.